متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 156290
جواب نمبر: 156290
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 248-209/SN=3/1439
آپ نے بینک کی پالیسی کی نوعیت تحریر نہیں کی؟ بہرحال اس سلسلے میں اصولی جواب یہ ہے کہ بینک کی مباح پالیسی کے لیے کام کرنا اور کسٹمر فراہم کرنا شرعاً جائز ہے، ناجائز پالیسی (مثلاً مختلف قسم کے سود پر مبنی لون، بونڈز وغیرہ) کے لیے کام کرنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ لہٰذا کمپنی کے ملازم کے ذمے اگر صرف مباح پالیسیوں سے متعلق کام ہو تو ایسی ملازمت شرعاً جائز ہے ورنہ جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند