• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156042

    عنوان: پہچان کیلئے فیس بک آئی ڈی پر چہرے کی تصویر لگانا

    سوال: حضرات مفتیان کرام سے مودبانہ گزارش ہے کہ کیا ہم فیس بک یا وہاٹس ایپ ائی ڈی پر پہچان کیلئے چہرے کی تصویر لگا سکتے ہیں۔ برائے مہربانی جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرماویں ۔

    جواب نمبر: 156042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:166-145/N=3/1439

     شریعت میں اپنی یا کسی بھی جان دار کی تصویر بنانا، تصویر بنوانا اور تصویر رکھنا وغیرہ سب ناجائز ہے اور فیس بک یا واٹس ایپ آئی ڈی پر شناخت (پہنچان)کے لیے تصویر لگانا شرعی ضرورت کے دائرہ میں نہیں آتا، یعنی: اس میں آدمی کے لیے نہ تو کوئی قانونی مجبوری ہے اور نہ ہی اس کے نہ رکھنے میں کوئی ضرر ونقصان پایا جاتا ہے اور شناخت کے لیے دیگر مختلف چیزیں بھی ہوسکتی ہیں، نیز ضرورت پر بہ ذریعہ فون رابطہ سے بھی شناخت حاصل کی جاسکتی ہے؛ اس لیے فیس بک یا واٹس ایپ آئی ڈی پرشناخت کے لئے اپنی یا کسی بھی جان دار کی تصویر رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند