• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155665

    عنوان: کیا گھر میں ٹی وی رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا گھر میں ٹی وی رکھ سکتے ہیں؟ کیا ٹی وی دیکھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ کیا گھر میں ٹی وی میں سیریلز (serials) اور فلمیں (films) دیکھنے سے گھر میں برکت رہتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:105-71/D=2/1439

    ٹی وی کے بے حبائی اور فحش باتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس کا دیکھنا اور گھر میں رکھنا شرعاً حرام ہے، اور حرام چیز سے برکت نہیں نحوست رہتی ہے؛ اس لیے کہ اس کی وجہ سے گھروں میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ہیں۔ أما التلفزیون والفیدیو، فلا شک فی حرمة التعمالہما بالنظر إلی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرة، من الخلاعة والمجون، والکشف عن النساء المتبرجات أو العاریات، وما إلی ذلک من أسباب الفسوق․ (تکملہٴ فتح الملہم: ۴/۹۸، ط: اشرفیہ دیوبند)

    عن أبي طلحة عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: لا تدخل الملائکة بیتاً فی کلب ولا صورة (البخاري: ۵۸۵۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند