متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 155590
جواب نمبر: 15559022-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:95-133/sn=3/1439
شرعاً خصیتین کا کھانا مکروہ تحریمی ہے؛ اس لیے اگر کوئی سخت مجبوری مذکور فی السوال پاوٴڈر (دوا) کا استعمال کرنے کی درپیش نہ ہو تو اس کا استعمال بھی ناجائز اور مکروہ ہی رہے گا۔ وکرہ تحریما، وقیل تنزیہاً والأول أوجہ من الشاة سبع: الحیاء والخصیة والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذکر الخ (درمختار مع الشامي: ۱۰/ ۴۷۱، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی دارالعلوم : ۱۶/ ۳۱۴، ۳۱۵، مع حاشیہ، سوال: ۶۱۹، ۶۲۰وغیرہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر
کسی لڑکی کے ساتھ کوئی شخص زیادتی یا پھر زنا وغیرہ کرنے کی کوشش کررہا ہو اور وہ
لڑکی مدد کے لیے پکار رہی ہو تو کیا پاس والے لوگوں کو اس کی مدد کرنا فرض ہوگا؟ (۲)اور اگر اس کو بچانے کے
چکر میں اگر جان کا خطرہ ہو تو پھر بھی اس کو بچانا ضروری ہوگا؟ (۳)اگراس کو بچانے والا شخص
مر جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا؟
افغانستان
میں بعض بینک بطور قرض حسنہ لوگوں سے پیسہ جمع کرتے ہیں او رچند مہینے کے بعد قرعہ
اندازی کرکے اور غیر معین شرکاء کو علی قولہم بطور ہبہ پیسہ دیتے ہیں۔ کیا یہ کل
قرض جر نفعا فہو ربوا میں داخل ہے؟
دو سگی بہنوں کا نکاح باپ بیٹے سے ہوسکتا ہے؟
7017 مناظرایرانی بلی پالنا كیسا ہے؟
2601 مناظرجناب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں خاص طور پر یوپی میں ادیب ، ادیب ماہر، ادیب کامل یا ادیب معلم کا پرچہ اردو جاننے والے لوگ، طلبہ سے پرپرچہ کے حساب سے پیسے لے کر لکھتے ہیں۔ کیا اس طرح پیسے دے کر اور لے کر لکھوانا اور لکھنا صحیح ہے؟برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2406 مناظرجیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سروگیسی (کرایہ کی
کوکھ)ٹیسٹ ٹیوب بچہ پیدا حاصل کرنے کے لیے ایک نئی ٹکنالوجی ہے ، جس کے اندر جنین
کو دوسری عورت کی بچہ دانی میں رکھا جاتا ہے یعنی شادی شدہ بیوی کے ذریعہ سے نہیں
بلکہ بیوی کے علاوہ کسی اور عورت کے ذریعہ سے جس کے اندر کسی طرح کے جسمانی تعلق
قائم کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔جنین ٹیسٹ ٹیوب میں بڑھتا ہے شوہر کی منی اور بیوی جس
کی بچہ دانی الجھن اور پیچیدگی کی وجہ سے نکال لی گئی ہے، اس کا بیضہ لے کرکے ۔اس
کے بعد اوپر مذکور جنین دوسری عورت کی بچہ دانی میں رکھا جاتا ہے اور وہ عورت اس
کو عام طریقہ پر جنم دیتی ہے۔میرا سوال ہے کہ کیا یہ طریقہ شریعت میں جائز ہے تو
کیا اس صورت میں یہ جنین ان عورتوں کی کوکھ میں بھی رکھاجاسکتاہے جن سے نکاح کرنا
حرام ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔