• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 15546

    عنوان:

    میرے لیے ہومیوپیتھک دوا کا نسخہ تجویز کیا گیا ہے۔یہ دوا خریدنے کے بعد مجھ کو بڑا تعجب ہوا کہ یہ دوا 90فیصد الکوحل سے بنی ہوئی ہے۔ دوا فروش سے معلوم کرنے پر اس نے تصدیق کردی ہے کہ ہومیوپیتھک کی اکثر دوائیں اسی طریقہ پر بنائی جاتی ہیں۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا اس طرح کی دوا کا استعمال کرنا حلال ہے یا حرام ہے؟ ایک دوا میں یہ مذکور ہے کہ اس میں ٹیسٹس (suis) D12شامل ہے، کیااس کا استعمال کرنا حلال ہے یا حرام ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1591=1311/1430/د

    الکوحل اگر کھجور چھوہارے انگور منقی سے نہیں بنایا گیا ہے بلکہ اس کے علاوہ دیگر اشیاء گیہوں، آلو وغیرہ سے بنایا گیا ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے، ہندوستان وغیرہ میں بالعموم الکوحل اشیاء اربعہ مذکور کے علاوہ سے بنایا جاتا ہے اس لیے اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ اور اگر بالیقین معلوم ہوجائے کہ اشیاء اربعہ مذکورہ سے بنایا کیا ہے تو ایسے وقت میں جب کہ دوسری دوا موجود نہ ہو استعمال کی گنجائش ہے، ورنہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند