• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155452

    عنوان: جسم پر ٹیٹو بنوانا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر کوئی شخص ہاتھ پر یا وضو یا غسل کے کسی حصے پر ٹیٹو یا نام بنوائے تو کیا اس کا وضو اور غسل ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 155452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:109-79/sd=2/1439

    وضوء اور غسل تو صحیح ہوجائے گا؛ لیکن جسم کے کسی حصے پر ٹیٹو یا نام گدوانا شریعت میں ناجائز ہے، احادیث میں بدن کو گودنے یا گودوانے والے پر لعنت بھیجی گئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند