• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154969

    عنوان: رجسٹریشن اور اسٹامپ ڈیویٹی ریوینو سروس

    سوال: کیا صوبائی سرکار کے لئے میں رجسٹریشن اور اسٹامپ ڈیویٹی ریوینو سروس میں کام کرسکتاہوں؟ میں یہ سوال اس لیے کررہاہوں چونکہ اسلام میں ٹیکس حرام ہے؟

    جواب نمبر: 154969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:25-30/sd=2/1439

    اسلام میں ٹیکس مطلق حرام نہیں ہے ، بلکہ ایسا ٹیکس جس کے بدلے لوگوں کو کوئی منفعت نہ ملے ؛ ناروا ہے ، اسٹامپ ڈیوٹی بھی ہمارے علم میں اسی طرح کا ٹیکس ہے ،اس لیے اگر ریوینوسروس میں اسٹامپ ڈیوٹی سے متعلق کسی کام کی ملازمت ہو، تو یہ ملازمت ناجائز ہوگی؛ باقی اگر مقصود مسلمانوں کو نفع پہنچانا ہو، تو اس شعبے میں ملازمت کی گنجائش ہے ؛ البتہ ایسی ملازمت کے ساتھ استغفار بھی کرتے رہنا چاہیے ۔( مستفاد : امداد الفتاوی :۵۵۳/۳، ط: کراچی ) واضح رہے کہ ملکیت کے تحفظ کے لیے زمینوں کی رجسٹری پر جو فیس وصول کی جاتی ہے ، شرعا یہ نا روا نہیں ہے ، اس لیے سروس ریوینو میں رجسٹریشن سے متعلق ملازمت جائز ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند