• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154961

    عنوان: کاپی رائٹ والی کتابیں ڈاوٴن لوڈ کرکے پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: اب تقریباً تمام کتابیں آن لاین دستیاب ہیں،مگر وہ کاپی رائٹ ہیں، تاہم وہ کتابیں ہندوستان اور پاکستان میں ایرانی ایڈیشن کے نام سے بکتی ہیں، تو کیا یہ درست ہے؟کیوں کہ مصنفین نے صاف طورپر لکھا ہے کہ فوٹو گراف یا فوٹو کاپی لینے کی بھی اجازت نہیں دی ہے، اور بہت سارے طلبہ غریب ہوتے ہیں اور وہ اصل کتابوں کو خرید نہیں سکتے ، تو کیا یہ ان کے لیے جائز ہے؟ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 154961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:26-29/sd=2/1439

    جو کتابیں آن لائن دستیاب ہیں، اُن کو ڈاون لوڈ کر کے پڑھنے میں مضائقہ نہیں، یہ بالاتفاق جائز ہے ؛ البتہ اگر کتاب کے حقوق طبع محفوظ ہیں، تو مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی اشاعت بعض علماء کے نزدیک صحیح نہیں ہے۔

    أما إذا صورہ لاستعمالہ الشخصی أو لیھبہ إلی بعض أصدقائہ بدون عوض فإن ذلک لیس من التعدی علی حق الابتکار(فقہ البیوع، ص ۲۸۶، ط: مکتبة معارف القرآن کراتشی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند