• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154585

    عنوان: کیا ہم دوبئی اسلامی بینک سے یا الامارات اسلامی بینک سے پیسہ لے سکتے ہیں؟

    سوال: مفتی صاحب! مجھے اسلامی بینک سے پیسہ لینے کے بارے میں پوچھنا تھا۔ کیا ہم دوبئی اسلامی بینک سے یا الامارات اسلامی بینک سے پیسہ لے سکتے ہیں؟ وہ ہم کو پیسہ نقد میں دے گا اور اس کے بعد وہ ہم سے سالانہ 3.5%-4% تک چارج کرے گا۔ اِدھر دوبئی میں ایک مفتی صاحب ہیں، اوقاف میں بھی ان کی ڈیوٹی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ لے سکتے ہیں۔ ہم نے مزید تحقیق کے لیے آپ حضرات سے رابطہ کیا ہے۔ بینک والوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کا اپنا شرعی بورڈ ہے اور ہم لوگ اسلامی اصولوں کے مطابق آپ کو پیسہ دیں گے۔ براہ کرم بالتفصیل رہنمائی فرمائیں کہ کن شرائط کے ساتھ اسلامی بینک سے پیسہ لیا جاسکتا ہے اور کن شرائط پر نہیں لیا جاسکتا ہے؟ ہم نے نقد پیسہ لے کر بلڈنگ خریدنا ہے ادھر عجمان میں جو کہ دوبئی کے ساتھ نزدیک شہر ہے ۔

    جواب نمبر: 154585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1386-1322/sd=1/1439

    اسلامی بینکنگ کے اصول اور اُس کا طریقہ کار ہمارے سامنے نہیں ہے ، ہمارے ملک میں اسلامی بینکنگ رائج نہیں ہے ، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اِس سلسلے میں آپ مقامی مستند مفتیان کرام سے رجوع کریں، جو اسلامی بینک کی تفصیلات سے پورے طور پر واقف ہوں، اگر یہاں سے حکم معلوم کرنا ہے ، تو مذکورہ بینک سے رقم لینے کی تفصیلات منسلک کریں ،اگر اس سلسلے میں بینک کا کوئی کتابچہ چھپا ہوا، تو اس کو منسلک کریں، اگر تفصیلات انگریزی میں ہو، تو ترجمہ کراکر بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند