متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 154541
جواب نمبر: 154541
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1414-1396/SN=1/1439
عام کھانے پینے کی چیزوں کو استعمال کرسکتے ہیں، اگرچہ ان پر ”حلال“ کا لیبل نہ ہو؛ البتہ اگر کسی چیز سے متعلق قابل اعتماد ذریعے سے مشتبہ ہونا معلوم ہو تو پھر احتیاط کرنا چاہئے، اسی طرح گوشت سے تیار شدہ مصنوعات سے بھی احتیاط ضروری ہے الا یہ کہ مسلمانوں کی طرف سے وہ تیار کردہ ہوں، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کسی چیز پر ”حلال“ کا لیبل اس بات کی یقینی دلیل نہیں ہے کہ اس میں کوئی ناپاک یا حرام چیز کی آمیزش نہیں کی گئی ہے؛ اس لیے آج کل بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے خصوصاً گوشت پر مشتمل چیزوں کے سلسلے میں۔
(۲) کھا سکتے ہیں؛ البتہ اگر احتیاط کریں تو بہتر ہے۔
(۳) محض اجزائے ترکیبی کی فہرست دیکھ کر کسی چیز کے بارے میں یقینی طور پر ”حلال“ ہونے کا فیصلہ کرنا صحیح نہیں ہے؛ کیونکہ قلیل مقدار میں ہونے کی وجہ سے بعض اجزائے ترکیبی کا آئٹم ظاہر نہیں کیا جاتا نیز بعض چیزوں کے لیے ”کوڈ“ کا استعمال ہوتا ہے جس کی حقیقت تک پہنچنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند