• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154390

    عنوان: كسی كا داخلہ كرانے پر رعایت لینا كیسا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! میں ایک ادارہ میں پڑھائی کے لیے جاتا ہوں تو ادارہ کے ذمہ دار لوگوں نے سبھی طلباء کو یہ آفر دیا ہے کہ جو کوئی بھی طالب علم ایک طالب علم کا داخلہ کرائے گا تو اسے مراعات دیں گے (مثلاً فی طالب علم دو ہزار)، تو یہ مراعات لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 154390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1458-1396/H=12/1438

    مدرسہ (ادارہ) کا نظام تعلیم و تربیت عمدہ ہو اور کسی کی طرف سے فریب دھوکہ جھوٹ کچھ نہ ہو تو یہ مراعات بحکم اجرت ہے پس ان کے لینے کی گنجائش ہے جب کہ داخلہ کے طالب علم کو آمادہ کرنے میں دوڑ دھوپ اور کوشش و جد وجہد کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند