• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154231

    عنوان: ڈرامے میں غیروں كی شكل بنانا؟

    سوال: مفتی صاحب، ہمارے اسکول میں پندرہ اگست کی مناسبت سے ایک پروگرام ہوا اور اس پروگرام میں ہمارے اساتذہ نے بچوں سے ایک ڈرامہ کروایا ،اس ڈرامہ میں ایک بچے کو یوگی بنایا ،اس کے بال بھی یوگی جیسے ،لباس بھی یوگی جیسا ،اور ماتھے پر ٹکہ بھی لگایا ،اور دیکھنے والے اس کو دیکھ کر ہندو ہی سمجھتے اور اسی طرح کچھ بچوں کو سکھ اور کرسچن بنایا مفتی صاحب اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟وضاحت فرمائیں نیز جن لوگوں نے ایسا کیا اور کروایا ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 154231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1386-1397/B=1/1439

    اس طرح مسلمان بچے کو کسی غیرمسلم جیسی صورت وشکل بنانا اسی جیسے کپڑے بھی پہننا، یہ بہت برا ہے، اگرچہ مصنوعی ہے، محض ڈرامہ دکھانے کے لیے ہے پھر بھی یہ ناجائز ہے؛ لیکن چونکہ وہ بچہ اس لباس سے نفرت کرتا ہے، یعنی حقیقت میں اس کو برا سمجھتا ہے اس لیے اس کو بدعقیدگی پر محمول کرکے اس پر کفر کا فتوی لاگو نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند