• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154055

    عنوان: ضرورت کے لیے پاسپورٹ سائز فوٹو کھینچنا؟

    سوال: آپ سے گذارش ہے کہ میری ایک آن لائن دوکیومنٹس کی دکان ہے جس میں سرکاری وغیر سرکاری کاموں میں پاسپورٹ سائز فوٹوکی ضرورت پڑتی ہے ، تو کیا پاسپورٹ سائز فوٹو کھینچ کر شرعی اعتبارسے سائزہے یانہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 154055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1369-1282/B=1/1439

    مذہب اسلام میں فوٹو کشی حرام ہے اس کی دوکان کرنا اور فوٹو کھینچ کر آمدنی حاصل کرنا مسلمان کے لیے جائز نہیں، فوٹو کشی کی دوکان پر تو ہرقسم کے فوٹو کھنچوانے والے آتے ہیں۔ وہاں ضرورت وبے ضرورت والے ہرطرح کے آتے ہیں۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ ضرورت کے فوٹو کھینچنا اور اس کی اجرت لینا بھی جائز ہوگا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند