• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153998

    عنوان: کیا ریکٹ سے مچھروں کو مارنا درست ہے ؟ اس سے مچھر جل کر مرجاتا ہے ۔

    سوال: سوال: جبکہ اسلام میں کسی زندہ خواہ وہ جوں ہی کیوں نہ ہوجلانا منع ہے ،اس ضمن میں مفتیان کرام کیا کہتے ہیں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1373-1277/H=12/1438

    بعض اہل فتویٰ اکابر کے قول کے مطابق گنجائش ہے بشرطیکہ اس کے بغیر چارہ نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ بجائے ریکٹ کے آل آوٴٹ وغیرہ جیسی چیز جلاکر رکھ دی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند