• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153985

    عنوان: کیا بچہ دودھ پینے کی عمر تجاوز کرلے تو بکری کے دودھ کے غالب ہونے کے ساتھ عورت کا دودھ ہو جائز اور حلال ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا بچہ دودھ پینے کی عمر تجاوز کرلے تو بکری کے دودھ کے غالب ہونے کے ساتھ عورت کا دودھ ہو جائز اور حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1362-1265/H=12/1438

    مدتِ رضاعت مکمل ہوجانے کے بعد عورت کے دودھ سے انتفاع جائز وحلال نہیں خواہ بکری کے دودھ میں ملاکر ہو اور خواہ بکری کا دودھ غالب بھی ہو ولم یبح الإرضاع بعد مدتہ لأنہ جزء آدمی والانتفاع بہ لغیر ضرورة حرام علی الصحیح شرح الوہبانیة اھ درمختار علی ہامش الفتاوی رد المحتار :۲/ ۴۰۴، في باب الرضاع (مطبوعہ نعمانیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند