• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153430

    عنوان: ماہانہ سو روپے لے کر مجموعی رقم تیس ہزار پر بائیس ہزار پانچ سو کا موبائل دینے کے ساتھ ساڑھے سات ہزار کے بدلہ انعام دینے کی بات کرنا

    سوال: میں نے قسط کا کام شروع کیا ھیے جس میں ھر مبمر کو 22500 والا موبئل دیا جاے گا۔اور ہر مبر سے 30000 وصول کیے جاےگے۔100 روپے روزانہ کے ھساب سے۔اس کے علاوہ اپپنے ممبروں کلیے کچھ انعام بھی رکھے ھں۔۔انعام نکلنے یا نہ نکلنے کی صورت میں بھی تمام ممبروں سے رقم پوری کی پوری وصول کی جایے گی۔ ۔نوٹ انعام نکلنے کے بعد اس ممبعر کو قسط بھی پوری کی پوری جمع کروانی ھو گی

    جواب نمبر: 153430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1105-910/D=11/1438

    ماہانہ سو روپے لے کر مجموعی رقم تیس ہزار پر بائیس ہزار پانچ سو کا موبائل دینے کے ساتھ ساڑھے سات ہزار کے بدلہ انعام دینے کی بات کرنا اپنے معاملہ میں قمار کو شامل کرنا ہوا جس کی وجہ سے پورا معاملہ ناجائز ہوگیا، کیونکہ ساڑھے ساتھ ہزار کے بدلے کوئی انعام کھلے یا نہ کھلے دونوں احتمال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند