• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 15343

    عنوان:

    میں ایک جی پی ڈاکٹر ہوں، یہاں ممبئی میں پریکٹس کرتاہوں، عموماً ہم لوگ جب علاج کرنا ہمارے بس سے باہر ہوتاہے یا آپریشن وغیرہ کی نوبت آتی ہے تو ہم لوگ مریضوں کو کسی بڑے ڈاکٹر یا ہاسپٹل یا نرسنگ ہوم کو ریفر کردیتے ہیں۔ اس کے بعد یہاں ایک رواج یہ ہے کہ جس ڈاکٹر سے وہ مریض علاج کرواتاہے وہ ہم کو تیس سے پچیس فیصد کا کمیشن دیتاہے، یہاں پر یہ بات بہت عام ہے۔اکثریت ڈاکٹروں کی یہ کمیشن لیتی ہے جس کو عام زبان میں کٹ کہتے ہیں۔ اس کے متعلق تفصیل سے بتائیں کیا یہ رقم جائز ہے؟ کچھ لوگوں نے کچھ حالت میں اس کو درست قرار دیا ہے، لیکن دل مطمئن نہیں ہے۔ برائے کرم مفصل جواب ارسال فرماکر مشکور فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1519=1241/د

    آپ کی کھٹک درست ہے، یہ رقم لینا جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند