• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153344

    عنوان: دینی پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ یو ٹیوب پر ڈالنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں دینی پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے یوٹیوب پر ڈالنا شریعت کی نظر میں کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 153344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1228-1123/H=11/1438

    ویڈیو ریکارڈنگ میں چونکہ تصویر کشی ہوتی ہے اور اس کا حرام ہونا ظاہر ہے، مسجد میں قباحت مزید ہوجاتی ہے، پھر اس کو یوٹیوب پر ڈال کر منتقل کرنا بھی گناہ ہے، مسجد کو ان جیسے قبیح امور سے پاک صاف رکھنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند