• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152447

    عنوان: میری کتابوں کی دوکان ہے ہمیں پبلشر کچھ کتابیں بطور سیمپل کے مفت دیتے ہیں کیا وہ کتب میں سیل (بیچنا) کر سکتا ہوں؟

    سوال: میری کتابوں کی دوکان ہے ہمیں پبلشر کچھ کتابیں بطور سیمپل کے مفت دیتے ہیں کیا وہ کتب میں سیل (بیچنا) کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 152447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1077-1061/N=11/1438

    پبلشرز آپ کو بہ طور سیمپل مفت جو کتابیں دیتے ہیں، اگر وہ آپ کو ان کتابوں کا مالک بنادیتے ہیں اور آپ کو یہ اختیار دیدیتے ہیں کہ آپ اپنی مرضی سے ان کتابوں کا جو چاہیں، کریں، خواہ کسی کو بہ طور ہدیہ دیں، اپنے استعمال میں لائیں یا فروخت کریں تو ایسی صورت میں آپ وہ کتابیں گاہکوں کے ہاتھ فروخت کرسکتے ہیں، شرعاً جائز ہے۔

    اعلم أن أسباب الملک ثلاثة:ناقل کبیع وہبة وخلافة کإرث وأصالة الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصید، ۱۰:۴۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، وتتم الھبة بالقبض الکامل الخ (المصدر السابق، کتاب الھبة ۸: ۴۹۳)، وحکمھا -حکم الھبة- ثبوت الملک للموھوب لہ الخ (المصدر السابق، ص ۴۹۰)، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:کل واحد أحق بمالہ من والدہ وولدہ والناس أجمعین(السنن الکبری للبیہقی۷: ۷۹۰)، الملک ما من شانہ أن یتصرف فیہ بوصف الاختصاص (رد المحتار، أول کتاب البیوع ۷:۱۰)، کل یتصرف في ملکہ کیف شاء ( شرح المجلة لسلیم رستم باز،۱:۶۵۴، رقم المادة: ۱۱۹۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند