متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 152070
جواب نمبر: 15207001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1552-987/B=10/1438
تاڑی کو نشہ والی تاڑی اس وقت کہا جاتا ہے جب کہ اس میں سُکر (نشہ) پیدا ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے یعنی کھجور کے درخت سے نکلا ہوا پانی ”نیرہ“ کہا جاتا ہے اس میں سُکر نہیں ہوتا۔ وہ محض شربت کی طرح ہوتا ہے تو جب نشہ آجائے اس کا پینا حرام ہے اور جب نشہ نہ آئے تو اس کا پینا مُباح ہے۔ پھر بھی احتیاط بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
انٹرویو میں غلط بیانی کرکے اسکالر شپ لینا
1752 مناظرغیر مسلم ملک میں کریڈٹ کارڈ کا پیسہ واپس نہ کرنا / مالی فراڈ کرنا
1646 مناظرمیں عملیات سیکھنا چاہتا ہوں۔ موٴکل بنانے کا طریقہ اور اس کی شرائط بتائیں۔ کسی استاد کی سرپرستی میں موٴکل بنانا بہتر ہے کیا یہ صحیح ہے برائے کرم مہربانی فرماکر تفصیل بتائیں۔ میں پیسہ کمانے کی نیت سے نہیں سیکھنا چاہتاہوں صرف خود کی حفاظت اور پریشان زدہ کی مدد کے لیے۔
4093 مناظردعوت کے مقصد سے اسلامی ویڈیوز بنانا؟
1691 مناظرمیرا سوال یہ ہے
کہ زید بیس پچیس سال سے حرام آمدنی کما رہا ہے کیوں کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کا ممبر
ہے، اس لیے وہ شریعت سے غیر آہنگ تجارت و کاروبار مثلاً بینکنگ اسٹاک میں تجارت
اور بغیر ڈلیوری کے شیئر زوغیرہ کی فروخت وغیر ہ پر کمیشن لیتا ہے۔ نیز وہ تعمیرات
کا کاروبار بھی کرتا ہے، لیکن وہ کاروباراس کے اسٹاک کاروبار سے بالکل چھوٹا ہے
۔گزشتہ سال زید نے اسٹاک مارکیٹ اور دبئی میں پراپرٹی کی تجارت میں نقصان ہونے کی
وجہ سے اپنا اکثر پیسہ کھودیا ۔ اب زید نے تو بہ کرلیا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ اب
کبھی بھی حرام آمدنی میں ملوث نہیں ہوگا (لیکن وہ اب بھی شریعت سے غیر آہنگ تجارت
میں اپنے گراہکوں سے کمیشن لے رہا ہے)۔ اس صورت میں کیا زید کا کھانا کھانا اور اس
کا تحفہ قبول کرنا درست ہے؟ اور وہ اپنا پیسہ کیسے پاک کرسکتا ہے کیوں کہ تمام پیسہ
یعنی حلال اور حرام ایک ساتھ ملا ہوا ہے؟زید کی لڑکی عالمہ ہے تو کیا اس کے ساتھ
شادی کرنا درست ہے؟ اس رشتہ میں کیا پریشانیاں آسکتی ہیں اور کن شرائط کے ساتھ یہ
شادی کرنی چاہیے؟ یہ اطلاع زید کے ملازمین اور مارکیٹ کے کچھ مستند ذرائع سے معلوم
کرکے آپ کو دی جارہی ہیں۔عموماً ہماری اسٹاک مارکیٹ میں اسی سے نوے فیصد کاروباری
سرگرمیاں جو کہ واقع ہورہی ہیں حرام ہیں۔ انسان کو اس اطلاع پر بھروسہ کرنا چاہیے یا
یقین کرنا چاہیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے؟ اور دوسرے لوگ زید کی آمدنی پر کیسے تبصرہ
کرسکتے ہیں،کیا فیصلہ زید کی ظاہر ی معلومات پر کیا جائے گا؟ اس کے گھر کھانا
کھانا، زید سے تحفہ لینا، اس کی لڑکی سے شادی کرنا وغیرہ کیا حلال و حرام کا
معاملہ ہے یا فتوی یا تقوی کا معاملہ ہے؟
کیا
کسی کو کرایہ پر فلیٹ دلانے میں مدد کرنے پر اس کی دلالی لینا درست ہے؟
میں ایک شادی میں جا رہا تھا تو میں نے اپنے دو دوستوں کو بھی ساتھ لے لیا لیکن ان دونوں کی دعوت نہیں تھی تو اب جو ان دونوں نے شادی میں کھایا اس کھانے کی قیمت کی ادائیگی ان دونوں کے ذمہ ہے یا میرے؟ (۲) ایک آدمی نے ایک کرسی پانچ سال پہلے چرائی لیکن اب وہ اس کرسی کی قیمت ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ کرسی کی قیمت پانچ سال پہلے کے حساب سے لے یا اب کے؟ اور کرسی کے مالک کے مر جانے کی صورت میں وہ یہ قیمت اس کی بیوی بیٹے، بیٹیوں میں سے کس کو دے کیوں کہ وہ یہ قیمت بنا بتائے دینا چاہتا ہے؟
2447 مناظرمیں ایک ٹرسٹ سے ایک بچہ لینا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے کوئی اولاد نہیں ہے۔ کیا یہ درست ہے یا نہیں؟ اگر میں اس کو لے لوں تو کیا اس کے والد کی جگہ پر اپنا نام لکھ سکتا ہوں؟ کیوں کہ میں اس کو متبنی کہوں گا۔ برائے کرم سورہ احزاب کی روشنی میں جواب روانہ کریں۔
3810 مناظربعض دفعہ عورتیں بچہ پیدا ہونے سے کچھ دن قبل الٹرا ساؤنڈ کروا لیتی ہیں کہ پتہ چل سکے کہ لڑکا ہے یا لڑکی۔ کیا یہ جائز ہے؟
3206 مناظر