• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151914

    عنوان: گراہک لانے پر کمنشن دینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص کی کپڑے کی دکان ہے ،کپڑے کا ریٹ متعین ہے سب کے لیے چاہے جان کار ہو یا اجنبی اس نے کچھ آدمی ایسے تیار کر رکھے ہیں جو اس کی دکان پر گراہک لاتے ہیں اور ہر گراہک لانے والے کو ہزار کا کپڑا بکنے پر سو روپے دیتا ہے تو یہ سو روپے لینا دینا کیسا ہے ؟ (۲) اسی طرح میڈیکل والے ڈاکٹر کو کمیشن دیتے ہیں جس ڈاکٹر کے مریض نے سو روپے کی دوا لے لی تو میڈیکل والا ڈاکٹر کو دس روپئے دے گا اپنی طرف سے ؟

    جواب نمبر: 151914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1142-1115/M=10/1438

    (۱) دوکان کا مالک گراہک لانے والے کو سو روپئے محض گراہک لانے کے بدلے دیتا ہے یا ہزار کا کپڑا بکنے کی شرط پر سو روپئے دینے کا معاملہ طے ہوتا ہے؟ اور گراہک لانے والا محض راہنمائی کرتا ہے یا اس کام کے لیے محنت وعمل اور وقت صرف کرتا ہے؟ اگر ہزار کا کپڑا نہ بکے تو اس صورت میں کیا ہوتا ہے؟ واضح فرماکر سوال کریں۔

    (۲) یہ کمیشن کا لین دین درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند