• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151750

    عنوان: آپریشن نہ كرانے كی وجہ سے اگر موت آگئی تو كیا یہ خودكشی ہوگی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اللہ کے راستے میں تھا کہ مجھے بڑے پیشاب کے ساتھ خون آنے لگا۔ ڈسپنسری کے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کو بواسیر ہو گیی ہے ۔ اور اس کا علاج صرف آپریشن ہے ۔ میں اس کے بعد کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا۔ میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے جو تکلیف ہوتی ہے اس پر اجر ملے گا۔ ۲۔ اگر ایسی حالت میں موت آجائے تو وہ خود کشی تو نہ ہو گی کہ علاج نہیں کروایا۔ تیسرا ہے کہ اس بیماری کا علاج کے لیے کوئی وظیفہ وغیرہ بتاییں۔ خیراََ۔

    جواب نمبر: 151750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 956-931/B=9/1438

    (۱) بلا شبہ اس تکلیف پر اجر ملے گا۔ البتہ طاقت ہو تو علاج کرنا بھی سنت ہے۔

    (۲) جی نہیں خود کشی نہ ہوگی۔ آپ اس کے لیے لا إلہ إلا أنت سبحانک إني کنت من الظالمین کثرت سے پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند