• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151415

    عنوان: موبائل سے تصویر بنانا

    سوال: ہمارے ہاں ایک مفتی صاحب ہے جو کہ دارالعلوم سوات میں پڑھاتے ہیں ، اور منگلور کے رہنے والے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ موبائل سے تصویر بالکل جائز ہے اس میں کوی قباحت نہیں۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1076-952/sn=8/1438

    تصویر خواہ عام کیمرے سے بنائی جائے یا موبائل کے اندر موجود کیمرے سے کھینچی جائے دونوں ناجائز ہیں، جس تصویر پر شریعت میں وعید آئی ہے کیمرے کی تصویر بھی اس میں داخل ہے، مذکور فی السوال شخص کی بات درست نہیں ہے۔ اس موضوع سے متعلق جواہر الفقہ (از حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ) کی ساتویں جلد میں ایک رسالہ ہے، اس کا مطالعہ بہت مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند