• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150601

    عنوان: مختلف نظموں اور نعتوں کی طرز تیار کرنا اور اسے فلمی دنیا سے فروخت کرنا؟

    سوال: میں مختلف نظموں اور نعتوں کی طرز تیار کرتا ہوں، یہ میرا شوق ہے ، سوال یہ پوچھنا کہ کیا میں اپنے بنائے طرزوں کو فلمی دنیا والوں کو فروخت کر سکتا ہوں یعنی فلمی دنیا والے میرے طرز کو فلمی گانوں میں سیٹ کریں گے اور اس کے بدلے میں وہ مجھے ایک بڑی رقم دیں گے تو کیا میرے لئے یہ رقم حلال ہوگی ؟ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 965-1036/M=9/1438

    نعتوں اور جائز نظموں کے طرز تیار کرنے میں اگر خلاف شرع امر کا ارتکاب لازم نہیں آتا تو اس میں مضائقہ نہیں، جائز ہے؛ لیکن اپنے بنائے طرزوں کو فلمی دنیا والوں سے فروخت کرنا جو فلمی گانوں میں سیٹ کریں گے یہ مکروہ ہے، اس میں تعاون علی المعصیت ہے، اس راہ سے کمائی کرنا پاکیزہ نہیں، آپ کو اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند