• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150332

    عنوان: علمائے کرام کے ویڈیو بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے کیا ایل ای ڈی (l.e.d) ٹی وی خریدنا جائز ہے؟

    سوال: (۱) علمائے کرام کے ویڈیو بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے کیا ایل ای ڈی (l.e.d) ٹی وی خریدنا جائز ہے؟ (۲) بڑی دوکان میں چوری ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تو کیا اس وجہ سے ایل ای ڈی (l.e.d) ٹی وی خریدنا جائز ہے؟ تاکہ سامان خریدنے والے کیمرے کے ذریعہ ٹی وی میں دکھتے رہیں۔

    جواب نمبر: 150332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 955-830/H=7/1438
    (۱) جائز نہیں اصل یہ ہے کہ ایل ای ڈی ٹی وی کی اسکرین پر تصاویر آتی ہیں اور تصویر کشی مذہب اسلام میں حرام ہے۔
    (۲) اس کے لیے بھی خریدنا اور لگانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند