• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 15011

    عنوان:

    ایک عورت کے دو جڑواں بچے پیدا ہوئے جس میں ایک لڑکے کا پیدائشی ختنہ ہوا تھا اور وہ لڑکا پیدائشی طور پر معذور بھی تھا، تو اس عورت نے اس کا ختنہ دوبارہ نہیں کیا۔ اب جب کہ وہ لڑکا جوان ہے تو اس پر یہ عورت گناہ گار ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1243=1243/م

    جو لڑکا پیدائشی مختون (ختنہ شدہ) ہو، دوبارہ اس کے ختنہ کرانے کی ضرورت نہیں، پس عورت گناہ گار نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند