• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150080

    عنوان: کسی کمپنی کی دوا لکھنے پر ڈاکٹر کا اس کمپنی سے کمیشن لینا؟

    سوال: کیا ڈاکٹر دوا گولی کی مارکیٹنگ کرنے والوں سے صرف اس وجہ سے کہ وہ ان کی کمپنی کی دوا لکھے گا کچھ فیصد طے کر کے پیسہ لے سکتا ہے ؟ خیال رہے ڈاکٹر مریضوں سے اپنی فیس وصول کرتا ہے اس فیس میں مرض کی تشخیص کر کے دوا لکھنا شامل ہے اس طرح کرنا کیا رشوت میں شامل ہے ؟ کیوں کہ ڈاکٹر مارکیٹنگ کرنے والے سے بغیر کسی محنت کے پیسہ لے رہا ہے یا پھر یہ تجارت یا اجرت کے زمرے میں آئے گا جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 150080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 937-911/L=7/1438
    کسی کمپنی کی دوا لکھ کر کمپنی سے فیصد طے کرکے رقم لینا جائز نہیں، یہ رشوت یا شبہ رشوت سے خالی نہیں اور اگر ڈاکٹر محض پیسے کے لالچ میں آکر اس کمپنی سے اچھی دوائیں ہوتے ہوئے بھی اسی مخصوص کمپنی کی دوائیاں لکھتا ہے تو یہ خیانت بھی ہے؛ اس لیے مسلم ڈاکٹروں کو اس سے باز رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند