• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149792

    عنوان: کمیشن لینے کے لیے دوپہر کا کھانا کسی خاص دوکان سے منگانا؟

    سوال: دوپہر کے کھانے کا سامان آفیسر کسی خاص دوکان سے منگاتے ہیں اور وہ دوکاندار اس پر ان کو کمیشن دیتا ہے، مسلمان ہیڈ ماسٹر کے لیے یہ کمیشن لینا درست ہے یا نہیں؟ اور اگر مجبوراً لینا پڑ جائے تو اس کا استعمال کہاں کیا جائے؟

    جواب نمبر: 149792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 682-664/B=7/1438

    صورت مذکورہ میں مسلمان ہیڈ ماسٹر کے لیے یہ کمیشن لینا دکاندار سے جائز نہیں۔ اگر مجبوراً لینا پڑگیا تو وہ رقم بلانیت ثواب بہت زیادہ غریب ومحتاج کو صدقہ کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند