• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149507

    عنوان: میں گوگل کے اشتہار اپنے ویب سائیٹ پر لگاتا ہوں‏، اس كی آمدنی كیسی ہے؟

    سوال: میں گوگل کے اشتہار اپنے ویب سائیٹ پر لگاتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کہ اگر اشتہار مناسب ہیں، کوئی غیر شرعی نہیں ہیں۔تجارت سے متعلق ہیں تو کیا میں یہ اشتہار کی کمائی لے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 149507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 832-777/L=7/1438

    اگر وہ اشتہار مناسب ہے جس کے لگانے میں کوئی شرعی قباحت نہیں، اشتہار جائز چیزوں سے متعلق ہے تو اس اشتہار کو اپنی ویب سائٹ پر لگانے میں مضائقہ نہیں اور اگر اس اشتہار کے لگانے کی وجہ سے کچھ رقم ملے تو اس کے استعمال میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند