• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148975

    عنوان: جانوروں کی شکل والے کھلونوں کی خریداری ؟

    سوال: کیاہم بچوں کے لیے کھلونے جیسے ٹیڈ ی بئیر (teddy bear) اور جانوروں کی شکل کی شکل و صورت والے کھلونے وغیرہ خرید سکتے ہیں؟ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں اس قسم کے کھلونے خرید سکتاہو ں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 148975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 714-708/L=6/1438

    بچوں کے لیے ایسے کھلونے خریدنا جس میں تصویریں موجود ہوں مکروہ تحریمی و ناجائز ہے، اس طرح کے کھلونے کا خریدنا جائز نہیں، وکذا بطل مع مال متقوم کالخمر والخنزیر․․․․ ویدخل فیہ فرس أو ثور من خزف لاستیناس الصبي؛ لأنہ لا قیمة لہ ولا یضمن متلفہ․ (الدر المنتقی: ۲/ ۵۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند