• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148635

    عنوان: کیا جعلی مارک شیٹ بنا کر امیگریشن کرانا جائز ہے ؟

    سوال: حضرت عرض یہ ہے کہ میرے ایک ساتھی پاسپورٹ بنانے کا کام کرتے ہیں تو جب سے اپنے ملک میں ای سی این آر پاسپورٹ کا نظام چلا ہے تو اس کی لئے ہائی اسکول کا پاس کیا ہونا لازمی ہوتا ہے تو وہ ہر شخص کی جعلی مارک شیٹ بنواتے ہیں اور پاسپورٹ کو ای سی این آر کرا دیتے ہیں تو کیا یہ ان کے لئے جائز ہے ؟ ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہم پر ظلماً یہ چال چل رہی ہے اس لئے ہم اس طرح سے مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں، تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اس طرح کی کمائی ان کے لئے جائز ہے ؟ذرا تفصیل سے جواب دیں۔ شکراً

    جواب نمبر: 148635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 583-543/Sn=5/1438

    ”کمائی“ پر تو حرام ہونے کا حکم نہ لگے گا؛ لیکن اس طرح غیرقانونی کام کرکے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنا خلافِ احتیاط ہے، مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند