• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148558

    عنوان: سترہ سال کی لڑکی کو دو سو میل کی مسافت پر بغیر محرم کے تنہا بھیجنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین درین مسئلہ کہ:ایک شخص اپنی بیٹی بالغہ بعمر سترہ سال کم و بیش دوسو میل کی مسافت میں اپنی بچی کو انگریزی ڈاکٹری تعلیم کے لیے تنہا بھیج دیتاہے ۔ جب کے وہاں اس کا محرم بھی کوئی نہ ہے ۔ بچی کا والد مدرسہ بنات کا مدیر بھی ہے ۔اور کمائی کا دوسرا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے ۔براہ کرم شریعت کی رو سے بتائیں کہ مذکورہ شخص کا یہ عمل جائز ہے ؟ یا پھر کوئی متبادل حل تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 417-471/sd=6/1438

    صورت مسئولہ میں سترہ سال کی لڑکی کو دو سو میل کی مسافت پر بغیر محرم کے تنہا بھیجنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند