• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148221

    عنوان: ویڈیو تقریر سننا؟

    سوال: (۱) اگر کوئی عالم تقریر کر رہے ہوں تو کیا ان کی ویڈیو بنانا (۲) اور اُسے دیکھنا جائز ہے؟ (۳) اور کیا ہم وہ ویڈیو دوسروں کو بھی دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 493-427/Sn=5/1438

    (۱) ویڈیو بنانا اگرچہ عالم کی تقریر کی ہو شرعاً جائز نہیں ہے، اس میں بھی تصویر بنانے کا گناہ ہوگا اور حدیث میں ہے: بہ روزِ قیامت تصویر بنانے والوں کو سخت ترین عذاب دیا جائے گا، إن أشد الناس عذابًا یوم القیامة المصورون (بخاری)

    (۲) دیکھنا بھی منع ہے۔

    (۳) یہ بھی منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند