متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 147745
جواب نمبر: 147745
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 618-640/L=6/1438
شیئرز کی خرید وفروخت اگر شرعی اصولوں کے مطابق ہو، مثلاً کمپنی حرام کاروبار میں ملوث نہ ہو، کمپنی کے پاس اپنے منجمد اثاثے بھی ہوں اسی طرح شیئرز کی آگے فروخت قبضہ کے بعد ہوتی ہو تو ایسے شیئر مارکیٹ میں بزنس تجزیہ کاری کی ملازمت جائز ہوگی اور شیئرز کی تجارت شرعی اصولوں کے مطابق نہ ہوتی ہو تو ایسے شیئر مارکیٹ میں تجزیہ کاری کی ملازمت جائز نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند