• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147596

    عنوان: بینك كے كیشئر كے یہاں كھانا كھانا؟

    سوال: میرا دوست بینک آف انڈیا میں کیشیئر ہے ، کیا میں اس کے گھر پہ رات کا کھانا کھاسکتاہوں؟کیا ہم اس کی آمدنی کو حلال سمجھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 147596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 264-280/Sn=4/1438

     

    کیشئر کے ذمے جائز ناجائز ہرطرح کے کام ہوتے ہیں، اگر بینک میں آپ کے دوست کے ذمے داریوں میں زیادہ تر کام ناجائز ہیں اور اس ملازمت کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور مباح ذریعہ آمدنی نہیں ہے یا ہے تو لیکن بہت معمولی تو آپ ان کے یہاں کھانا نہ کھائیں الا یہ کہ وہ حلال آمدنی سے یا کسی سے قرض لے کر کھانے کا بند وبست کریں تو پھر کھانے کی گنجائش ہے۔ آکل الرباء کاسب الحرام لو أہدی علیہ أو أضافہ وغالب مالہ حرام لا یقبل ولا یوٴکل مالم یخبرہ أن ذلک المال أصلہ حلال ورثہ أو استقرضہ الخ (الفتاوی الہندیة ۵/ ۳۴۳، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند