• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147232

    عنوان: آنکھوں کا زنا؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا موبائل فون کے ذدیعہ اگر ایک لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو برہنہ دیکھیں تو کیا یہ بھی زنا ہے ؟ اور کیا موبائل فون کے ذریعہ اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو کیا اس نے زنا کیا ہے ؟ کیا یہ گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟ برائے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 147232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 315-242/Sn=4/1438

     

    یہ آنکھ کا زنا ہے، قطعاً جائز نہیں ہے، بڑا گناہ ہے، اگر کسی نے غلطی سے اس کا ارتکاب کرلیا ہے اس پر ضروری ہے کہ سچے دل سے توبہ کرے اور آئندہ اپنے کو اس طرح کے گناہوں سے بچائے۔ عن أبي ہریرة عن النبي -صلی اللہ علیہ وسلم- زنا العین النّظر وزنا الید البطش وزنا الرجل المشي (مسند البزار، رقم: ۷۶۱۱، مسند أبي حمزة أنس بن مالک)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند