• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146917

    عنوان: انٹرنیٹ کیفے کی دوکان کھولنا کیسا ہے؟

    سوال: انٹرنیٹ کیفے کی دوکان کھولنا کیسا ہے؟ اس دوکان میں بہت سارے کمپیوٹر لاکر اور اس میں انٹرنیٹ کنکشن چالو رہتا ہے اور کوئی بھی شخص آکر کمپیوٹر آن کرکے اپنا کام کرتا ہے اور اس کی اجرت لیتا ہے، دوکان والے کے کہنے کے مطابق۔

    جواب نمبر: 146917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 309-359/B=5/1438

    اس میں چونکہ عام طور پربے حیائی، عریانیت اورغیرمذہبی ، معصیت کی چیزیں دیکھی دکھائی جاتی ہیں، ان منکرات کے ہوتے ہوئے اس کو دیکھنا، دکھانا اس کی اجرت لینا شرعاً پاکیزہ نہیں، مسلمان کے لیے اس طرح کی دوکان کھولنا مناسب نہیں۔

    ہاں اگر یہ اعلان لگادے کہ یہاں عریانیت اور بے حیائی کا پروگرام نہ دیکھا جائے اور اس پر کڑی نظر رکھے تو اس کے بعد اجرت لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند