• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146833

    عنوان: فوڈ سپروائزر کی سرکاری نوکری؟

    سوال: مجھے فوڈ سپروائزر کی سرکاری نوکری ہے ۔ مجھ سے اوپر والے آفیسر مجھے کہے ہیں کہ آپ کیلئے کوئی کام نہیں آپ بس کبھی کبھار آکر حاضری رجسٹر میں دستخط کرکے چلے جایا کرو۔ دو تین ماہ کے بعد ایک بار جا کر دستخط کرکے آتا ہوں مجھ پر پابندی نہیں کہ کب دستخط کیلئے جاؤں بلکہ جب بھی جاکر بہت گذشتہ سارے دنوں کے دستخط کرکے آتا ہوں اور وہ مجھے کہتے ہیں کہ ہر ماہ آفس کا خرچہ ایک ہزار دیا کرو۔ اسلئے ہر ماہ ایک ہزار بھی ان کو دیتا ہوں۔ کیا ایسی صورت میں میرے لئے اس طرح کی سرکاری نوکری کی ماہانہ تنخواہ حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 146833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 194-170/N=3/1438

     

    اگر آپ فوڈ سپروائزرکی ذمہ داریاں انجام نہیں دیتے ہیں، دو تین ماہ میں صرف آفس جاکر رجسٹر حاضری میں دو تین ماہ کی ایک ساتھ جھوٹی حاضری درج کرکے چلے آتے ہیں تو آپ کی تنخواہ شرعاً حلال وجائز نہ ہوگی اور آپ سے اوپر والا آفیسر آپ ہی کی طرح حکومت کا ملازم ہے، وہ مالک نہیں ہے؛ اس لیے اس کی اجازت یا چشم پوشی کا شرعاً کچھ اعتبار نہ ہوگا۔ ھي - الإجارة- شرعاً تملیک نفع بعوض(تنویر الأبصار مع الدر والرد، أول کتاب الإجارة، ۹: ۴، ۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند