• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146741

    عنوان: بلا اجازت وائی فائی کا استعمال؟

    سوال: سڑکوں اور گذرگاہوں پرجگہ جگہ وائی فائی کنیکشن دستیاب ہوتا ہے اورکچھ لوگ اسکو مقفل بھی نہیں کرتے اگر ہم اس سے کنیکٹ کرلیں تو وہ کنیکٹ بھی ہوجاتا ہے تو ایسا نیٹ ورک استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 146741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 236-204/SN=3/1438

     

    جن لوگوں نے کنیکشن لیا ہے، ان کی صراحةً یا دلالةً اجازت کے بغیر ”نیٹ ورک“ استعمال کرنا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ اس سے کنکشن لینے والے کے لیے پریشانی ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند