• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146696

    عنوان: جمع کردہ رقم سے زیادہ پیسے ملے ہیں تو زائد رقم كیا كریں؟

    سوال: انگلینڈ میں رہتے ہوئے میری اس گاڑی کو نقصان ہوا جو بیمہ پر تھی، شکایت کرنے پر مجھے دو ہزار پاوٴنڈ ملے جو میں نے اس نیت سے لیے کہ میں اس کو ثواب کی نیت کے بغیر پاکستان میں غرباء میں تقسیم کر دوں گا، اب وہ رقم پاکستان بھی پہونچ گئی، کیا میرا یہ عمل درست ہے؟ اگر نہیں، تو رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 300-299/B=4/1438

     

    جس قدر آپ کی گاڑی کو نقصان ہوا ہے اگر آپ کو تاوان میں جمع کردہ رقم یا اس سے کم رقم ملی ہے تو آپ کے لیے لینا درست ہے اوراپنی ضروریات میں خرچ کرنا درست ہے، اور اگر آپ کو جمع کردہ رقم سے زیادہ پیسے ملے ہیں تو زائد رقم کو غریبوں اور مسکینوں پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ آپ نے یہ کل رقم غرباء پاکستان کے لیے بھیج دی یہ عمل آپ کا درست رہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند