• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14643

    عنوان:

    میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ ہمارے یہاں دفتر میں اگر کوئی کام نہیں کرتا تو دوسرے اس کے پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں یا اس کی شکایت کرتے ہیں۔ تو کیا یہ بھی چغلی میں آتا ہے یا یہ درست ہے؟

    سوال:

    میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ ہمارے یہاں دفتر میں اگر کوئی کام نہیں کرتا تو دوسرے اس کے پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں یا اس کی شکایت کرتے ہیں۔ تو کیا یہ بھی چغلی میں آتا ہے یا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 14643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1090=890/ل

    جی ہاں! یہ بھی چغلی میں داخل ہے اور ناجائز ہے، البتہ اگر اس سے مقصود اصلاح ہو تو اس کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند