• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146419

    عنوان: جم (ورزش گاہ )میں جانا

    سوال: میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا میں ایسی جگہ پر جہاں صرف لڑکے یا لڑکیاں یا دونوں ورزش کررہے ہوں اور زور سے میوزک بج رہی ہو، جیسا کہ ہر جم میں ہوتاہے کہ زور سے میوزک بجائی جاتی ہے، اور اکثر لوگ اپنے جسم کو مضبوط کرنے کے لیے جم میں جاتے ہیں تاکہ لڑکے لڑکیوں کویا لڑکیاں لڑکوں کو اپنا مسکولر (muscular)دکھاسکے؟

    جواب نمبر: 146419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 318-245/D=4/1438

     

    فتاوی بزازیہ میں ہے: استماع صوت الملاہی کضرب قضیب ونحوہ حرام لقولہ علیہ السلام استماع الملاہی معصیة والجلوس علیہا فسق والتلذذ بہا کفر أی بالنعمة․

    یعنی گانے بجانے کی آواز سننا جیسے بانسری وغیرہ کا سُر حرام ہے، اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گانا سننا گناہ ہے، اور اس کے پاس بیٹھنا فسق ہے اور اس سے لذت حاصل کرنا نعمت کی ناشکری ہے۔

    پس جس جگہ میوزک وغیرہ بج رہا ہو وہاں جانا گناہ ہے اور اگر وہاں لڑکیاں بھی ہوں نیم عریاں یا بے حجاب تو ان کی طرف نظر اٹھانا سخت گناہ کا باعث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند