• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146413

    عنوان: ہوم لون لینا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایک پلاٹ خریدنے کا پلان بنا رہاہوں اور پروپر ٹی کا ریٹ بہت زیادہ ہے جو استطاعت سے باہر ہے، میں نے کہیں سنا ہے کہ ہوم لون لینا جائز ہے چونکہ ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اور زکاة بھی ادا کرتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہوم لون لینا حلال ہے یا حرام ؟

    جواب نمبر: 146413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 317-260/D=4/1438

    ہوم لون میں سود دینا لازم آئے گا اور جس طرح سود کا لینا شرعاً حرام ہے اسی طرح سود کا دینا بھی حرام ہے، پس اس سے بچنا لازم ہے، ٹیکس حکومت کو ادا کی جاتی ہے اس کی ادائیگی آپ کے اکاوٴنٹ میں آئی ہوئی سود کی رقم سے بھی کرسکتے ہیں۔ زکاة اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے، صاحب نصاب کے ذمہ اس کی ادائیگی بہرصورت لازم اور واجب ہے۔ حاصل یہ کہ ہوم لون لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند