• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146206

    عنوان: آن لائن فارم بھرنا اور موبائل ریچارج كرنا؟

    سوال: میری کمپیوٹر کی دوکان ہے، آن لائن فارم بھرنا اور موبائل ریچارج کا کام کرتا ہوں، اگر میں پاس پورٹ سائز فوٹو جو کہ آج کل سب کی ضرورت بن چکا ہے، کھینچ کر بناوٴں تو کیا یہ میرے لیے صحیح ہے یا نہیں؟ اس کی کمائی کی رقم جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 191-133/D=2/1438

    فوٹو کھینچوانا جن لوگوں کے لیے ضروری ہے پاسپورٹ وغیرہ کے واسطے وہ معذور ہوں گے کہ بدون کھینچوائے چارہٴ کار نہیں۔ لیکن کھینچنے والا معذور ومجبور نہیں ہے اس کے لیے ذرائع معاش کے دوسرے دروازے کھلے ہوئے ہیں، لہٰذا آپ کمائی کے لیے اپنی دکان ہی کے دوسرے جائز ذرائع اختیار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند