• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146178

    عنوان: جس کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اس سے مکان کے لیے قرضہ لینا کیساہے ؟

    سوال: محترم میں ایک کھاد بنانے والے کارخانے میں ملازم ہوں، ہماری کمپنی میں ہم کو مختلف ضروریات جیسا کہ مکان ، گاڑی وغیرہ کے لیے ملازم کو قرضہ لینے کی سہولت میسر ہے جس میں صرف مکان کے لیے قرضے پر معمولی سود وصول کیا جاتا ہے جبکہ باقی قرضہ جات سود کے بغیر دیے جاتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی کمپنی سے اپنا مکان بنانے یا خریدنے کے لیے قرضہ حاصل کر سکتا ہوں؟۔برائے مہربانی رہنمائی فرما دیجیے ۔

    جواب نمبر: 146178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 180-158/M=2/1438

    سود کی شرح معمولی ہو یا زیادہ سودی معاملہ باعث لعنت ہوتا ہے حدیث میں سود لینے والے اور سود دینے والے پر لعنت آئی ہے اس لیے مکان بنانے یا خریدنے کے لیے سودی قرض لینے سے احتراز کریں، حیرت و تعجب ہے کہ آپ کی کمپنی جب مکان کے علاوہ کے لیے قرضہ جات سود کے بغیر دیتی ہے تو مکان کے لیے قرض دینے پر سود کیوں لیتی ہے؟ اس کے لیے بھی بلا سودی قرض دینا چاہئے آپ کو قرض کی ضرورت ہے تو بلا سودی قرض کے حصول کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند