• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145989

    عنوان: بچوں کو پولیو کی دوا کھلانا کیسا ہے؟

    سوال: 1 )کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ چھوٹے بچوں کو پولیو کی دوا کھلانا جائز ہے یا ناجائز ؟اسی طرح پولیو کے ٹیکے لگانے کا کیا حکم ہے ؟بینوا وتوجروا

    جواب نمبر: 145989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 077-107/Sd=2/1438

    دو مسلم ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں لیبارٹی میں پولیو کی تحقیق کے بعد اگر ثابت ہو کہ اُس میں کسی حرام چیز کی ملاوٹ نہیں ہے، تو اُس کو استعمال کرنے میں مضائقہ نہیں ، اس سلسلے میں مطلقا کوئی قطعی حکم نہیں لکھا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند