• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145558

    عنوان: دیوالی کے موقع پر سونار کا ہدیہ

    سوال: ہمارے کلکتہ شہر میں ہر سال دیوالی سے پہلے ایک ہدیہ کارڈ دیا جاتا ہے جس میں ہر قسم کے سونے کا سیٹ ہوتا ہے، اگر کوئی شخص سونار کو دس ہزار روپیہ یا اُس سے بھی کم یا زیادہ کی رقم دیتا ہے تو سونار اس کو کوئی بھی سیٹ دیتا ہے اور جو رقم دیتا ہے وہ ویسے ہی رہتی ہے اور سامان فری ہدیہ ہوتا ہے، کیا مسلمان کو ایسی چیز لینا صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 145558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 068-110/L=2/1438

    مذکورہ بالا صورت قرض دے کر نفع اٹھانے کی ہے اور قرض دے کر نفع اٹھانا شرعاً ناجائز ہے۔ کل قرضٍ جرّ منفعةً حرام۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند