• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145486

    عنوان: کیا موبائل سے ویڈیو کالنگ کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا موبائل سے ویڈیو کالنگ کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 145486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 128-159/N=3/1438

     

    ویڈیو کالنگ میں موبائل یا لیپ ٹاپ وغیرہ کا جو کیمرہ استعمال ہوتا ہے ، وہ عام کیمرہ ہی کی طرح ہوتا ہے اور ویڈیو کالنگ میں پہلے کیمرہ سامنے والے کی تصویر لیتا ہے ، اس کے بعد وہ تصویر نہایت تیز رفتاری کے ساتھ برقی ذرات میں تبدیل کرکے دوسری طرف ٹرانسفر کی جاتی ہے، چوں کہ یہ عمل نہایت تیز رفتاری سے ہوتا ہے؛ اس لیے یہ بات ممکن ہے کہ عام لوگوں کے حق میں تصویر کاکیمرے میں اتارا جانا محسوس نہ کیا جائے (تفصیل کے لیے دیکھیں حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب دامت برکاتہم کی کتاب:ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے، ص ۵۹ - ۶۶ ) ۔ پس جب ویڈیو کالنگ میں تصویر کشی وتصویر سازی پائی جاتی ہے اور احادیث میں تصویر کشی اور تصویر سازی پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں(دیکھئے: مشکوة شریف، باب التصاویر ص ۳۸۵ - ۳۸۷، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) تو موبائل یا لیپ ٹاپ وغیرہ کے کیمرہ کا رخ اپنی طرف یا کسی اور انسان یا جاندار کی طرف کرکے ویڈیو کالنگ کرنا جائز نہ ہوگا،ہر مسلمان کے لیے اس سے بچنا لازم وضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند