متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 14424
اگر
کسی لڑکی کے ساتھ کوئی شخص زیادتی یا پھر زنا وغیرہ کرنے کی کوشش کررہا ہو اور وہ
لڑکی مدد کے لیے پکار رہی ہو تو کیا پاس والے لوگوں کو اس کی مدد کرنا فرض ہوگا؟ (۲)اور اگر اس کو بچانے کے
چکر میں اگر جان کا خطرہ ہو تو پھر بھی اس کو بچانا ضروری ہوگا؟ (۳)اگراس کو بچانے والا شخص
مر جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا؟

جواب نمبر: 14424
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1058=861/ل
اگر ان لوگوں میں اتنی قدرت ہو کہ وہ اس ظالم کو ظلم سے روک سکتے ہوں تو ان کو لڑکی کی مدد کرنا ضروری ہوگا۔
(۲) جان کا خطرہ ہونے کی صورت میں قریب جاناضروری نہیں ہوگا، البتہ دور سے تدبیر کرسکتا ہے کہ شور مچادے وغیرہ تاکہ لوگ جمع ہوجائیں۔
(۳) اصل واقعہ کی پوری تفصیل لکھ کر سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند