• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14364

    عنوان:

     میں عرب امارات میں کام کرتاہوں لیکن میں یہ محسوس کرتاہوں کہ میری کمائی حرام ہے۔ تو میں سمجھ نہیں پارہا ہوں، کیوں کہ جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں پر بلیک لیبل وائن ( شراب)کے ڈبے بنتے ہیں کیا اس کی کمائی حلال ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1314=1250/ب

    مذکورہ کارخانہ میں جہاں شراب کی بوتلیں بنتی ہیں، ملازمت کرنا، ناجائز وحرام ہے کیوں کہ یہ اعانت علی المعصیت ہے، جیسا کہ حدیث سے مستفاد ہوتا ہے: عن أنس رضي اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فيالخمر عشرة: عاصرھا، ومعتصرھا، شاربہا، وحاملہا، ومحمولة إلیہ وساقیھا وبائعھا، وآکل ثمنھا، والمشتري لھا، والمشتري لہ (رواہ الترمذي وابن ماجة (فتاویٰ محمودیہ، ج:۱۷، ص:۱۱۸، ڈابھیل)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند